کھیوڑہ میں پیر سیدشبیر احمد شاہ سیالوی خوارزمی انتقال کر گئے

پنڈدادنخان: دینی علوم و روحانیت کا مہتاب کھیوڑہ میں غروب ہو گیا، الحاج پیر سید شبیر احمد شاہ سیالوی خوارزمی دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔ نماز جنازہ میں علاقے بھر سے علماء کرام سیاسی سماجی ودیگر تمام مکاتب و فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق منظور نظر پیر سیال، پیر طریقت رہبر شریعت، یادگار اسلاف حضرت علامہ قبلہ الحاج پیر سید شبیر احمد شاہ کھیوڑہ شہر میں انتقال فرما گئے۔ پیر سید شبیر احمد شاہ نے اس شہرمیں نصف صدی سے زیادہ قیام کیا اور مسلسل دین کی خدمت اور اشاعت کا سلسلہ جاری رکھا انکی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے علاقہ بھر میں دین اسلام کی تجوید میں وہ مقام حاصل کیا جو ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتا ان کے دعوت اور تبلیغ کے نتیجے میں کئی غیر مسلم مسلمان ہوئے ان کے ہزاروں شاگرد دین اسلام کی تبلیغ میں دنیا بھر میں خدمت کر رہے ہیں، علاقے بھر میں ہونے والی دینی محافل میں انکی نمائندگی اور سربرائی چار دہائیوں پر مشتمل رہی ہے۔ اہلیان علاقہ بالخصوص اہلیان کھیوڑہ ان کی کمی کو محسوس کرتے رہیں گے، کھیوڑہ شہر ایک عامل با عمل اپنے محسن و مشفق عالم دین محروم ہو گیا۔

نماز جنازہ ان کے صاحبزادہ علامہ مولانا پیر سید نصیر الحسن شاہ سیالوی نے پڑھائی، نماز جنازہ میں پیر طریقت رہبر شریعت سید وصف احمد شاہ، پیر سید مراتب حسین شاہ استاذ العلما علامہ مولانا پیر محمد انور قریشی، علامہ مولانا صاحبزادہ عبدالرحمن ضیاء، علامہ مولانا مفتی محمد بشیر کرم، پیر سید انور محمود شاہ، علاقے بھر کے سادات گرامی، علمائے کرام، نعت خوان حضرات، سیاسی و سماجی شخصیات، صحافی برادری سمیت تحصیل بھر کی عوام کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مرحوم کو آبائی گائوں جونوکے تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاؤالدین میں آہووں سسکھیوں کے ساتھ سپردخاک کیا گیا۔قل شریف کی محفل کل صبح نوبجے آبائی گائوں جونوکے تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاؤالدین میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button