جہلم اور دینہ میں گیس کی ریفلنگ اور پٹرول ایجنسیوں کے خلاف ایکشن، پانچ دوکانیں سیل

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر)سمیع اللہ فاروق کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر جہلم کی غیر قانونی طور پر گیس کی ریفلنگ اور پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

چوہدری غلام مصطفیٰ سول ڈیفنس آفیسر جہلم نے غیر قانونی ایل پی جی گیس کی ری فلنگ اور پٹرول فروخت کرنے پر چک جمال روڈ، روہتاس روڈ، کالا گجراں اور دینہ میں پانچ دوکانوں کو سیل کر دیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق کے حکم کے مطابق کسی بھی غیر قانونی کام کرنے والے کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button