دینہ میں بکریاں چوری کرنے والی 2 خواتین اور 2 مرد ملزمان گرفتار

دینہ: منگلا کینٹ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بکری چوری کے مقدمہ میں ملوث 2 خواتین اور 2مرد ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت حسن علی،ساول رحمان،ثناءبی بی اور مہوش بی بی کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان نے شہری کی 2 بکریاں جن کی مالیت1 لاکھ20 ہزار روپے ہے چوری کی تھیں۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button