چوہدری فیصل فرید ایڈووکیٹ نے کہا کہ پنڈدادنخان کی تعمیر وترقی جرم ہے تو ہمیں اس پر فخر ہے، نیب کا نوٹس بدنیتی پر مبنی ہے، قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں اپنے خلاف بے بنیاد مقدمات کا سامنا کریں گے۔
سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کے خلاف درج مقدمات اور نیب کی طرف سے نوٹس پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری فیصل فرید ایڈووکیٹ نے کہا کہ جھوٹ اور بے بنیاد مقدمات کا سامنا کریں گے۔ چوہدری فواد حسین نے تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کئے۔
چوہدری فیصل فرید نے کہا کہ 128 کلومیٹر روڈ ایک میگا پراجیکٹ ہے جس سے ضلع کی قسمت بدل جائے گی، یہ پروجیکٹ صرف فواد حسین کیلئے نہیں بلکہ لاکھوں افراد کیلئے اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، اوچھے ہتھکنڈوں سے عوامی خدمت سے نہیں روکا جاسکتا۔