پنڈدادنخان: یوسی گولپور میں ڈاکٹر امجد محمود نے برادری سمیت پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کر دی

پنڈدادنخان: یوسی گولپور میں ڈاکٹر امجد محمود نے برادری سمیت پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار حلقہ این اے 61 پیر سید حمزہ امیر کرمانی اور حلقہ پی پی 26 چوہدری نذرحسین گوندل نے یونین کونسل گولپور کوڑہ میں ڈاکٹر امجد محمود کے ڈیرے کا دورہ کیا۔

ڈاکٹر امجد محمود نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے نوجوان اور پڑھی لکھی قیادت کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر امجد محمود نے اپنی برادری سمیت امیدوار قومی اسمبلی پیر سید حمزہ امیر کرمانی اور امیدوار صوبائی اسمبلی نذرحسین گوندل کی حمایت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button