پیپلز پارٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام جدہ میں 56 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پُروقار تقریب کا انعقاد

جدہ: پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام پارٹی کے 56 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں کیک کٹنگ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پارٹی عہدے داروں سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کی صدارت پی پی پی کے صدر تصّور چوہدری اور مہمان خصوصی پی پی پی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر ،سابق ایڈوائزر صدر آزاد کشمیر سردار عنایت اللہ عارف تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سعودی عرب کے صدر تصّور چوہدری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت جیالے، خواتین و مرد اور اقلیتوں کو پی پی کے 56 یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک میں پاکستان کو متفقہ آئین دیا ایٹمی قوت بنایا جس کی وجہ سے آج ملک مضبوط پاکستان کی صورت میں موجود و قائم و دائم ہے ۔

چوہدری تصور نے مزید کہا کہ آنے والے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی اپنے منشور اور عوامی طاقت سے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کر کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائے گی۔

اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی سردار عنایت اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب مزدور اور پسے ہوئے طبقات کی واحد نمائندہ جماعت ہے ، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کے محروم طبقات کے حقوق اور عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے سرمایہ داروں اور طاقتور طبقات کو للکارا پاکستان پیپلز پارٹی نام ہے ، جدوجہد کا پیپلز پارٹی آج بھی ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے آنے والے الیکشن کے لیے پیپلز پارٹی کے ورکروں پر زور دیا کہ وہ سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹوکے نظریے اور پیغام کو گھر گھر پہنچائیں اور عوام کو جمہوریت دشمن قوتوں کے مذموم عزائم سے باخبر رکھیں ۔

تقریب میں سردار وقاص عنایت, خالد چیمہ ,جہانگیر خان,مسرت خلیل, اسد اکرم ,فضل عباس ,ذوالفقار چوہدری ,شعیب تارڑ ,معروف عباسی ، فرج علی ، رانا جعفر رضا اور دیگر نے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر پیپلز پارٹی کے56 ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا اور بلاول بھٹو زرداری ,آصف علی زرداری اور پارٹی قائدین کی درازی عمر پاکستان اور سعودی عرب کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button