جہلم کے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا، الطاف پارک کی بحالی کا کام شروع

جہلم کے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا، شہر کے سب سے بڑے پارک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے الطاف پارک کی بحالی کے کام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ جہلم شہر کے سب سے بڑے اور واحد عوامی پارک (الطاف پارک) کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے، اس پارک کی بحالی سے لاکھوں شہری مستفید ہوں گے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے بتایا کہ اس پارک کی بحالی پر نو کروڑ سے زائد خرچ کئے جائیں گے جس سے جہلم شہر میں ایک جدید ترین اور خوبصورت پارک کی کمی پوری ہو جائے گی 72 کنال پر مشتمل پارک عرصہ دراز سے عدم توجہی کے باعث مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ جہلم کے شہریوں کا یہ دیرینہ مطالبہ آج ہم پورا کرنے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button