سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی شکست نے ڈھولچیوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

جہلم میں (ن) لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے امیدواران کی شکست پر ڈھول والے بھی پریشان ہیں۔ امیدواروں اور ان کے سپورٹرز نے جیت کا جشن منانے کے لئے ڈھولچیوں کی بکنگ کر رکھی تھی جبکہ سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی شکست نے ڈھول والوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے موقع پر مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی کے امیدواروں اور ان کے سپورٹرز نے بھر پور جشن منانے کیلئے ڈھول والوں کی ایڈوانس بکنگ کر رکھی تھی ان کی تیاریاں مکمل تھیں کہ آنیوالے غیر حتمی نتائج نے امیدواران ان کے سپورٹروں اور ووٹروں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا او ر شرمندگی کے باعث بکنگ منسوخ کر نا پڑی۔

اس حوالے سے امیدواروں نے جشن منانے کے حتمی انتظامات کررکھے تھے اور اپنے دفتروں اور سیاسی ڈیروں کے باہرجشن کا خاصہ انتظام کررکھاتھا، ڈھول والوں سمیت لڈی بھنگڑے ڈالنے والوں کو بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

نتائج آنے کے بعدآزاد امیدواروں کے کامیاب ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی، ٹی ایل پی کے سپورٹرز ،ووٹرز اور ڈھولچی پریشان دکھائی دیئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button