دینہ: ایس ایس پی پنجاب ہا ئی وے پٹرولنگ پولیس محمد بن اشرف کی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول جہلم سید ذوالفقار علی گیلانی کی زیر نگرانی انچارج پٹرولنگ پوسٹ چک مہیوں دینہ سلطان عارف رضا سب انسپکٹر اور ہمراہ ٹیم نے ماہ اکتوبر کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ٹریفک مینجمنٹ کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 964 چلان اور جرمانہ کی مد میں 246650 روپے قومی خزانہ میں جمع کرائے۔
مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرور ان ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو مجرم اشتہاری کو گرفتار کیا گیا جبکہ دو عدالتی مفروران کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا۔ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر جعلی اور بوگس نمبر پلیٹ لگانے والے اشخاص کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج کرایا گیا ۔
مسافر گاڑیوں میں غیر معیاری اور غیر قانونی سی این جی سلنڈر لگانے والے ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین مقدمات درج کروائے گئے۔غفلت اور لا پرواہی سے گاڑی چلانے والے ڈرائیور کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج کروایا اور دوران سفر عوام الناس کو پیش آنے والی مشکلات کو حل کرنے کیلئےمتعدد افراد کی مدد کی گئی۔
رواں ماہ ڈسٹرکٹ آفیسر پٹرولنگ پولیس جہلم سید زوالفقار علی گیلانی نے پوسٹ کا رسمی کیا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر افسران کی حوصلہ افزائی کی ۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے پوسٹ انچارج پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چک مہیوں سب انسپکٹر سلطان عارف رضا نے کہا کارگردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور دوران سفر عوام الناس کے سفر کو محفوظ بنانا اور انکے جان و مال کو محفوظ بنانا پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ نیز جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیادہ سے زیادہ کارروائی کر کے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔