جہلم میں مہنگائی کا جن بے قابو، یوٹیلیٹی ا سٹور سے سستا آٹا بھی غائب

جہلم شہر میں مہنگائی کا جن بے قابو، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیاء خوردونوش کے نرخ کم نہ ہو سکے، یوٹیلیٹی اسٹور سے سستا آٹا بھی غائب، عوام ارزاں نرخوں پر اشیاء خوردونوش کے لئے ذلیل و خوار ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں حکومت نے عوام الناس کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی تھی جس کے برعکس اشیائے خورد و نوش سمیت سبزیوں، پھلوں کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں جبکہ بازار وں میں ضروریات زندگی کی تمام اشیاء کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں۔ دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹور پر ملنے والی سستی اشیاء بھی ارزاں نرخوں پر دستیاب نہیں۔

شہریوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹور زوالوں نے 10 کلو آٹے کے ایک تھیلے کے ساتھ 1000 روپے مالیت کی دیگر چیزوں کی خریداری کرنے کی شرط عائد کر رکھی ہے۔ عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہا، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button