صبح اٹھنے کے بعد ان 3 غذاؤں کو ناشتے میں ضرور شامل کریں

صبح کی بیداری کے وقت ذہن و جسم عام طور پر سست رو ہوتا ہے اور اسے چوکنا کرنے کیلئے جہاں نہانا، یا ورزش کرنا نافع ہوسکتا ہے وہیں کچھ مخصوص قسم کی غذائیں بھی معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔

صبح کے وقت توانائی حاصل کرنے کیلئے ایسے کھانے کھانا ضروری ہے جو کاربوہائیڈریٹس، پروٹین اور صحت مند چکنائیوں کا مجموعہ ہوں۔ درج ذیل ایسے 3 قسم کے کھانوں کا ذکر ہے جو جسم کو دن کی بہتر طور پر شروعات کیلئے تیار کرسکتے ہیں:

سالم اناج (whole grains):

سالم اناج میں دلیا، جو اور باجرے جیسے اناج وغیرہ آتے ہیں: یہ کاربوہائیڈریٹس کا ایک بڑا ذخیرہ فراہم کرتے ہیں۔ ان میں فائبر بھی وافر مقدار میں ہوتا ہے جو ہاضمے میں مدد کرتا ہے اور توانائی کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ سالم اناج کی روٹی یا انہیں دودھ میں شامل کرکے بھرپور توانائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ یہ غذائیں بلڈ شوگر کی سطح کو بھی مستحکم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

پروٹین سے بھرپور غذائیں:

پروٹین سے بھرپور غذاؤں میں انڈے اور دہی وغیرہ آجاتے ہیں۔ انڈے پروٹین کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ان میں ضروری امائنو ایسڈ اور دیگر غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو توانائی کی پیداوار میں معاون ہوتے ہیں۔ ناشتے کے لیے پھینٹے ہوئے انڈے، آملیٹ یا ابلے ہوئے انڈے کھانا انتہائی فائدے مند ہے۔

اسی طرح دہی بھی پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے اور آنتوں کی صحت کے لیے پروبائیوٹکس کا کام بھی کرتا ہے۔ مزید ذائقہ اور ساخت کے لیے اسے پھلوں یا گری دار میوے کے ساتھ ملا کر کھائیں۔

پھل اور گری دار میوے:

پھل: کیلے قدرتی شکر، کاربوہائیڈریٹس اور پوٹاشیم کا زبردست اور آسان قابلِ رسائی ذریعہ ہیں۔  اس کے علاوہ بیریز جیسے کہ بلیو بیری یا اسٹرابیری اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں۔ ان میں موجود قدرتی شکر آپ کے جسم میں شوگر کی مانگ کو صحت بخش طریقے سے پورا کرسکتی ہے۔

گری دار میوے: بادام، اخروٹ یا دیگر گری دار میوے صحت مند چکنائی، پروٹین اور فائبر سے بھرے ہوتے ہیں۔ یہ مستحکم توانائی فراہم کرتے ہیں۔ انہیں خالی کھائیں یا دیگر خوراک کے ساتھ ملا کر جیسے دہی یا دلیا وغیرہ میں شامل کرکے غذاؤں کے اس امتزاج سے مزہ اور نفع دونوں کو دوبالا کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button