ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ منگلا کینٹ اور تھانہ ڈومیلی کا دورہ

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ منگلا کینٹ اور تھانہ ڈومیلی کا دورہ کیا، انہوں نے تھانہ جات کی صفائی، مال مقدمہ، تکمیل ریکارڈ، حوالات اور عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی پی او جہلم نے تمام افسران کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ تفتیش مقدمات کو بھی جلد از جلد یکسو کیا جائے، فرنٹ ڈیسک اچھی حالت میں کام کرنے چاہیں، صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی طرف دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔

ڈی پی او ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پولیس خدمت مرکز پر آنے والے شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے، پولیس کی کارکردگی جانچنے کےلئے تھانوں اور دفاتر کے وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button