جہلم کے ہوٹلوں پر کھانے پینے کی غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خوردونوش کی فروخت

جہلم شہر اور گردونواح میں قائم ہوٹلوں پر کھانے پینے کی غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خوردونوش کی فروخت جاری، علاقہ مکین موذی امرا ض میں مبتلا ہونے لگے، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے چپ سادھ لی۔

تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح سمیت جی ٹی روڈ پر قائم ہوٹلوں، ریسٹورنٹس پرکھانے پینے کی غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خوردونوش کی فروخت دیدہ دلیری کے ساتھ جاری ہے ، جہاں پر لاغر، بیمار ، نیم مردہ جانوروں کا گوشت اور ناقص گھی و کوکنگ آئل کا استعمال کیا جا رہاہے۔

اس کے علاوہ شوراما ، فاسٹ فوڈ میں بھی بیمار لاغرمرغی کے گوشت کا استعمال کیا جا رہاہے ، جس کیوجہ سے شہری موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران سب کچھ جاننے کے باوجودخاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں جو کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ، ضلع جہلم کے ذمہ داران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

علاقہ کی سماجی، رفاعی، فلاحی اور شہری تنظیموں کے عمائدین نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب ، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button