جہلم پولیس کی بچھڑوں کو ملوانے کی روایت برقرار، جہلم پولیس نے 60 سالہ بابا جی اور اماں جی کو لواحقین سے ملا دیا۔
تفصیلات کے مطابق 60سالہ بابا جی جن کا ذہنی توازن درست نہیں ہے اور انکا تعلق ضلع خوشاب سے ہے گھر سے بھٹک کر پنڈدادنخان آگئے تھے۔
ایک شہری نے انہیں لاوارث اور بے آسرا پا کر پنڈدادنخان پولیس کے حوالے کر دیا،پنڈدادنخان پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعہ لواحقین سے رابطہ کیا اور بابا جی کو انکے لواحقین سے ملوا دیا۔
جہلم پولیس نے سوشل میڈیا اور شہریوں کی مدد سے اماں جی کے ورثاء کو تلاش کرکے اماں جی کو اُنکے حوالے کردیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جہلم پولیس شہریوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔