جہلم میں دو ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان اور شراب سپلائر ملزم گرفتار

جہلم پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان اور شراب سپلائر ملزم گرفتار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عرفان کو گرفتار کرلیا، ملزم محمد عرفان سے ایک عدد بندوق 12بور ڈبل بیرل معہ کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 32بور معہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عمران کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 5لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمدد باجوہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصرکےخلاف بھر پورکریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button