ڈپٹی کمشنر جہلم کا سوہاوہ اور ڈومیلی کا دورہ، نئی تعمیر شدہ اور زیرتعمیرسڑکوں کا جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا سوہاوہ اور ڈومیلی کا دورہ، نئی تعمیر شدہ اور زیرتعمیرسڑکوں کا جائزہ، سڑکوں کے میٹریل کی جانچ پڑتال کی، ہائی وے حکام سے بریفنگ، زیر تعمیر سڑکوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے تحصیل سوہاوہ کے علاقے ڈومیلی، دیا ل، گوڑھا اتم سنگھ، کوہالی، چبر شریف، مغل آباد اور دیگر علاقوں میں سڑکوں کی تعمیرات کے کام کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا جہاں انہوں نے زیر تعمیر سڑکوں پر کام کی رفتار اور تکمیل بارے محکمہ ہائی وے سے آگاہی حاصل کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ فضائل مدثر اور ایکسیئن ہائی وے سمیت دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی جہلم نے چند ماہ قبل مکمل ہونے والی مختلف سڑکوں کا بھی دورہ کیااور ان کی مقررہ چوڑائی، اونچائی اور میٹریل کی کوالٹی چیک کی۔

ڈی سی جہلم نے زیر تعمیر سڑکوں کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے دوران تعمیر معیار کو یقینی بنانے کا حکم دیا، انہوں نے بعض سڑکوں پر معمولی مرمتی کام کو فوری مکمل کرنے اور ٹریفک کیلئے آسانی پیدا کرنے کی بھی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button