پنڈدادنخان میں شہری کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

پنڈدادنخان: جلالپور شریف پولیس کی اہم کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےاقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم اللہ دتہ کو گرفتار کر لیا ،ملزم سے پسٹل 30بور معہ روند برآمد کر لیا گیا، ملزم اللہ دتہ نے رواں سال فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کر دیا تھا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button