میونسپل کمیٹی سوہاوہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک

سوہاوہ: میونسپل کمیٹی سوہاوہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک، کرسمس کی تقریب کا انعقاد ایم سی سوہاوہ کے ہال میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی سوہاوہ نے کرسمس کے موقع پر مسیحی بہن بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہوئے ایم سی ہال میں تقریب کا انعقاد کیا جہاں کرسمس کا کیک کاٹ کر ایم سی سوہاوہ کا مکمل سٹاف مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہوا۔

اس تقریب میں انفورسمنٹ انسپکٹر راجہ شہزاد صفدر، سیکریٹری یونین کونسل سوہاوہ راجہ گلفام ، سیکریٹری یونین کونسل پنڈ متے خان چوہدری اخلاق احمد، زاہد محمود ، سینٹری انسپکٹر مسعود شاہ اور ایم سی کے مکمل سٹاف نے شرکت کی اور مسیحی برادری و سٹاف کو کرسمس کی مبارکباد دی۔

ایم سی سوہاوہ اور خصوصاً انفورسمنٹ انسپکٹر راجہ شہزاد صفدر کی اس ملنساری کو عوامی حلقوں نے خوب سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔ہرسال کی طرح اس سال بھی تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے صدر شیخ انیس احمد،محمدنبیل حسن انفارمیشن سیکرٹری تحصيل پریس کلب سوہاوہ،راجہ ساجد محمود اور مدثرفاروق نے وجاہت گل کے گھر گئے وہاں انکے والد اور دیگر فیملی کیساتھ کرسمس کاکیک کاٹا،مٹھائی اور دیگر تحائف پیش کئے۔

سرپرست اعلی تحصیل پریس کلب سوہاوہ راجہ تنویر پنوار،چیئرمین سمیت دیگر عہددران و ممبران نے کرسمس کے موقع پرمسیحی وجاہت گل کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کااظہار کیا، انکے علاوہ ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی چوہدری افضل اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجہ واجد نے بھی وجاہت گل کو کرسمس کے خوشی کے موقع پرمبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button