سوہاوہ: ڈومیلی میں 2 شراب سپلائر ملزمان اور ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

سوہاوہ: ڈومیلی پولیس نے 2 شراب سپلائر ملزمان اور ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار کر لئے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی پولیس کے ایس ایچ او چوہدری افضل کی سربراہی میں ٹیم نےاہم کارروائی کرتے ہوئے 2 شراب سپلائر ملزمان نبیل عباس ہڈالی تحصیل دینہ اور نعمان ارشدولد ارشد ہڈالہ سیداں تحصیل دینہ کو گرفتار کر لیا۔

ڈومیلی پولیس نے ملزم نبیل عباس ولد ندیم سے10لیٹرشراب اور ملزم نعمان ارشد سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔

پولیس چوکی کسیال نے کارروائی کرتے ہوئے سہال شریف میلہ پر فائرنگ کرنے والے ملزم سحرشاہ ولد رحمت شاہ سکنہ کوکی خیل شاہ تحصیل جمرود کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم پنجاب میں دفعہ 144کی خلاورزی بھی کررہاتھااور میلہ میں فائرنگ کرکےشہریوں میں خوف ہراس ڈال رہاتھا جس پرپولیس نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہناتھاکہ منشیات فروش معاشرے کاناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button