پڑی درویزہ: سابق جنرل کونسلر چوہدری امتیاز احمد مرحوم کی رسم قل ادا کر دی گئی

پڑی درویزہ: سابق جنرل کونسلر اور علاقہ کی معروف سیاسی، سماجی شخصیت چوہدری امتیاز احمدمرحوم کی رسم قل ادا کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے نواحی علاقہ جبہ یونین کونسل پھلڑے سیداں حلقہ منگھوٹ کے سابق جنرل کونسلر چوہدری امتیاز احمد جو 2 روز قبل موٹر سائیکل حادثہ کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے تھے کی رسم قل ادا کر دی گئی، محفل قل میں سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

مرحوم کی آبائی رہائش گاہ جبہ تحصیل سوہاوہ میں منعقدہ رسم قل کے موقع پرمقامی خطیب جامع مسجد دئیوال قاری عامر علی صدیقی اورمولانا نذیر احمد سیالوی نے تقریب سے خطاب کیا۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فقہا کے متفقہ فیصلے کے مطابق حادثاتی موت کو حکمیہ شہادت کا رتبہ دیا جا تا ہے، اس لئے چوہدری امتیاز احمد شہید ہو ئے ہیں، تاہم چوہدری امتیاز احمد مرحوم کی ہمہ جہت شخصیت کو مخصوص انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

علمائے کرام نے اپنے اظہار خیال میں سجادہ نشین دربار عالیہ گولڑہ شریف پیر نصیر الدین نصیر کی معروف نعت ’’سنے کون قصہ درد دل ، میرا غم گسار چلا گیا ‘‘ خوبصورت انداز میں پیش کی۔ رسم قل کی محفل میں علاقہ بھر سے سیاسی سماجی شخصیات کی کثیر تعداد شامل تھی۔

محفل کے اختتام پر ختم قل کے موقع پر مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کے ساتھ ساتھ درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور پسماندگان، ورثا کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button