پاکستان نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کو حادثہ

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک نے حال ہی میں پیرس فیشن شو میں شرکت کی اس دوران وہ ایک حادثے سے بال بال بچ گئے۔

سوشل میڈیا پر زین ملک کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں گلوکار کو اپنے گارڈز اور مداحوں سے گھرے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور اس دوران ان کے پاؤں کے اوپر گاڑی چڑھ گئی۔

زین ملک کی یہ وائرل ویڈیو دیکھنے کے بعد ان کے مداح تشویش میں مبتلا تھے اور گلوکار کی خیریت جاننا چاہتے تھے۔

اس لیے گلوکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کو اپنی صحت کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔

اُنہوں نے اپنی ایک پوسٹ میں 3 تصاویر شیئر کیں جس میں ایک تصویر ان کی اپنی ہے، دوسری فیشن شو کی جبکہ تیسری تصویر ان کے جوتے کی ہے۔

گلوکار نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میرا پاؤں بالکل ٹھیک ہے کیونکہ میرے جوتے بہت مضبوط سے بنائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ زین ملک نے حال ہی میں کراچی میں مقیم پاپ بینڈ ’اور‘ کے ساتھ اردو میں ایک گانا ’تو ہے کہاں‘ ریکارڈ کروانے کے لیے تعاون کیا تھا جوکہ ان کے ایشیائی مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button