جہلم پریس کلب الیکٹرانک میڈیا کا ہنگامی اجلاس

جہلم پریس کلب الیکٹرانک میڈیا کا ہنگامی اجلاس صدر چوہدری عابد محمودکی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کی ابتداء تلاوت کلام پاک سے کی گئی۔

اجلاس میں پنجاب کی نگران حکومت کی جانب سے صحافیوں کیلئے پلاٹس کی تقسیم کو صحافی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی ناکام سازش قرار دیتے ہوئے مسترد کیا اوراس عزم کا اظہار کیا کہ جہلم پریس کلب الیکٹرانک میڈیا کے سلوگن پلاٹ فار آل یعنی پلاٹ جہلم پریس کلب کے لئے جد و جہد جاری رکھی جائے گی۔

نگران حکومت کی جانب سے صرف رپورٹرز کیمرہ مین اور فوٹوگرافرز کو پلاٹ دینے کے اعلان کو بھی صحافیوں کو تقسیم کرنے کی مذموم کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم کے تمام صحافیوں کو بلا تفریق چھت فراہم کی جائے۔

اجلاس میں الیکٹرانک میڈیا کے ممبران سمیت پرنٹ میڈیا کے ممبران نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا غلام قادر مخلص نے قرار داد پیش کی کہ نگران حکومت ضلع جہلم کے تمام صحافیوں کو چھت فراہم کرنے کے لئے پلاٹ الاٹ کرے تاکہ بے گھر صحافی باعزت طریقے سے اپنی زندگیاں بسر کر سکیں جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button