ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی خرم شکور کا دینہ، جہلم اور سوہاوہ کے تھانوں کا دورہ

دینہ: ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی خرم شکور نے تھانہ سٹی،تھانہ منگلا، تھانہ دینہ اور تھانہ سوہاوہ کا دورہ کیا۔

انہوں نے ڈی ایس پی صدر، ڈی ایس پی سٹی اور ڈی ایس پی سوہاوہ کے دفاتر کا بھی وزٹ کیا اور سپیشل انیشیٹیو پولیس اسٹیشنوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ لیا۔

ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی نے سپیشل انیشیٹیو پولیس اسٹیشن میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ایس ایس پی پی ایچ پی محمد بن اشرف نے بھی ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی کے ہمراہ تمام امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران تھانہ جات میں SIPS کے حوالے سے نصب آئی ٹی گیجیٹس اور انکی ورکنگ بھی چیک کی گئی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ جات میں جاری ترقیاتی کاموں کے متعلق تفصیلاً بریف کیا۔ ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی خرم شکور نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق سپیشل انیشیٹیو پولیس اسٹیشنوں میں ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button