پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ضلع جہلم نے ایس ایس پی محمد بن اشرف کی ہدایت کے مطابق ڈی ایس پی پی ایچ پی سید ذولفقار کی زیر سرپرستی دوران ماہ اکتوبر 2023 میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پٹرولنگ پولیس جہلم نے ماہ اکتوبر میں مجموعی طور پر 2668 چالان کئے گئے جس سے حکومتی خزانے میں 796100 روپے کا اضافہ ہوا۔
جدید ترین طریقے ای پولیس ایپ کے ذریعے 21487 مشکوک افراد کو چیک کیا گیا، اسی طریقہ کار کے تحت 3967 مشکوک گاڑیوں کو چیک کیا گیا، دوران چیکنگ 2 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر کے عوام ضابطہ فوجداری کی دفعہ 550 کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی، ایک ایف آئی آر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 279 کے تحت درج کی گئی۔
ایک ایف آر 97 اے ایم وی او کے تحت درج کرائی گئی، جدید ترین طریقے ای پولیس ایپ کے ذریعے 8 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ اسی ماہ کے دوران 2 عدالتی مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا، انسداد منشیات کی کارروائی کرتے ھوئے 19550 گرام افیون جبکہ 11000 گرام چرس برآمد کر کے ایک ایف آئی آر درج کی گئی۔
پبلک ٹرانسپورٹ میں بغیر اجازت سلینڈر لگانے پر تعزیرات پاکستان دفعہ 285 / 286 کے تحت 6 ایف آئی آر درج کی گئیں، دوران سفر 52 مسافروں کی مختلف طریقوں سے مدد کی گئی ایک گم شدہ بچے کو لواحقین تک پہنچایا گیا، 11 موٹر سائیکل کو ہیلمنٹ نہ پہننے کی وجہ سے پابند کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کی روک تھام کیلئے 3 ایف آر درج کروائی گئی جن میں تین پسٹل اور 10 روند شامل تھے۔
عوامی سماجی حلقوں نے شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پٹرولنگ پولیس ضلع جہلم پر اعتماد کا اظہار کیا۔