جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان سمیت غفلت لاپرواہی سے ڈمپر چلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم بختاورکلیم کو گرفتار کر لیا، ملزم سےپسٹل 9ایم ایم معہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
کالا گجراں پولیس نےکارروائی کرتے ہوئےناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم روہت مسیح کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 30 بور معہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غفلت لاپرواہی سے ڈمپر چلانے والے ملزم معین اکبر کو گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔