الیکشن 2024 کیلئے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پابندی، دفعہ 144 نافذ

جہلم: پنجاب حکومت نے الیکشن 2024 کے لیے ضلع جہلم سمیت صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کرتےہوئے دفعہ 144 نافذ کردی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ فوری ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر میں کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جلسے جلوسوں اور انتخابی مہم کے دوران دہشت گردی سمیت سیاسی گروپوں کے جھگڑوں کے خدشات ہیں، جس کے پیش نظر 12 فروری تک پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

صوبے بھر میں انتخابات کے دوران لائسنسی وغیرلائسنسی اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد ہوگی اور اس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مقدمات کا اندراج اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button