حکومتی پالیسیوں کیوجہ سے محکمہ ڈاک زبوں حالی کا شکار ہو چکا ہے، شہری حلقے

جہلم: ڈاکخانوں میں پنشن اور سیونگ کا کام ختم ہوگیا ، صرف یوٹیلیٹی بل اور ڈاک کی ترسیل کا کام جاری ہے، عوام تعاون کریں یوٹیلیٹی بلز ڈاکخانوں میں جمع کروائیں تا کہ یہ سہولت برقرار رہے، یہ وفاقی ادارہ ہے اس کی بقاء میں ہی عوام کی فلاح ہے ۔

ان خیالات کا اظہار محکمہ ڈاک سے وابستہ افراد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج سے چند برس قبل تک ڈاکخانوں میں عوام کا جم غفیر ہوتا تھا حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے محکمہ ڈاک زبوں حالی کا شکار ہو چکا ہے ۔ وزراء نے درجنوں کورئیر کمپنیز کو لائسنس جاری کررکھے ہیں جس کی وجہ سے شہری اب ڈاکخانوں سے رجوع کرنے کی بجائے کوریئر کمپنی سے رابطہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ کمپنیاں آج بھی محکمہ ڈاک کے نرخوں سے 100 فیصد اضافی پیسے وصول کررہے ہیں لیکن شہری سرکاری ادارے کو اپنی امانتیں دینے کی بجائے پرائیویٹ کمپنیوں کو تھما دیتے ہیں ۔ شہریوں کو چاہیے کہ وفاقی ادارے پر اعتماد بحال رکھیں تاکہ ارزاں نرخوں پر ڈاک کی ترسیل کا عمل جاری رہے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button