پنڈدادنخان: صاف شفاف الیکشن کا انعقاد ہماری اولین ذمہ داری ہے، اسامہ شہرون نیازی

پنڈدادنخان: گورنمنٹ گرلز کالج برائے خواتین میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں آر او حلقہ این 61 حسان طارق نے پریزائیڈنگ افسران سے الیکشن 2024 کا حلف لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اسامہ شہرون نیازی اور ملک عدیل عباس بھی موجود تھے۔

حلف برداری کے بعد حسان طارق نے پریزائیڈنگ افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف شفاف الیکشن کا انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے، اس کے لیے آپ تمام افسران کو باقاعدہ ٹریننگ دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کی پولنگ والے دن صبح 8 بجے آپ تمام اپنی اپنی لگائی گئی ڈیوٹیوں پر حاضر ہونگے جہاں آپ کو سامان کی ترسیل کی جائے گی، پولنگ کے دوران میڈیا پرسن سے مکمل تعاون کیا جائے گا لیکن آپ لوگوں کی طرف سے پولنگ بوتھ والی جگہ پر پریزائیڈنگ افسر سمیت کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اسامہ شہرون نیازی نے کہا کہ صاف شفاف الیکشن کا انعقاد ہماری اولین ذمہ داری ہے، آپ لوگوں کا تعلق یا ہمدردی کسی بھی جماعت سے ہو لیکن اپنی ڈیوٹی کے دوران آپ نے ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دینی ہے۔ رات ساڑھے آٹھ بجے فارم 45 ہمیں موصول ہونا چاہیے۔

اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نے اپنا ذاتی موبائل نمبر سمیت چار موبائل نمبرز اور دو لینڈ لائن نمبرز لکھوائے اور کہا کہ اگر اس وقت انٹرنیٹ پرابلم ہو تو آپ نے پہلا اور دوسرا نمبرز پر آنے والے امیدوار کا نام اور ووٹ کی تعداد ٹیکسٹ میسج کرنے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اسامہ شہرون نیازی نے تمام پریزائیڈنگ افسران کو الیکشن کی رات ساڑھے آٹھ بجے تک فارم نمبر 45 بھیجنے کی درخواست کی اور کہا کہ جو پریزائیڈنگ افسران اس ٹائم سے لیٹ ہوا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button