ڈی پی او جہلم کا تھانہ چوٹالہ کا اچانک دورہ، تھانہ میں جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ چوٹالہ کا اچانک دورہ کیا اور تھانہ میں جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا،

انہوں نے صفائی، مال مقدمہ، تکمیل ریکارڈ، حوالات اور عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ تمام افسران کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کا حکم دیا۔

ڈی پی او جہلم نے زیر تفتیش مقدمات کو بھی جلد از جلد یکسو کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ فرنٹ ڈیسک اچھی حالت میں کام کرنے چاہیں، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ تھانہ جات کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، پولیس کی کارکردگی جانچنے کےلئے تھانوں اور دفاتر کے وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button