جہلم: ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب لاہور کی طرف سےوڈیو لنک میٹنگ میں سموگ / دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے بارے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی خصوصی ہدایات کی مطابق اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم زبیر اختر کی زیر نگرانی روہتاس روڑ پر سموگ/ دھواں دینے والی گاڑیوں کے ڈرائیوران کےخلاف کریک ڈاؤن سلسلہ جاری رکھتے ہوئے متعدد ہیوی گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔
متعدد گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات اور ٹریفک آفس میں بند کیا گیا اور متعدد گاڑیوں کے روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کی منسوخی کے لئے بھجوائے گئے۔
اس موقع پر ڈرائیوران کو تنبیہ کی گئی کہ وہ اپنی گاڑیوں کی فٹنس کو یقینی بنائیں تاکہ سموگ/ دھوئیں کے مضر اثرات سےڈرائیورز خود بھی محفوظ رہیں اور عوام الناس کو بھی محفوظ بنائیں۔
یاد رہے کہ سموگ کی روک تھام کے لئے ٹریفک پولیس شہر بھر میں بھرپور کارروائی کر رہی ہے۔