پنڈدادنخان: بیرسٹر تیمور نواز جٹ نے کہا کہ میاں نواز شریف پاکستان کی امید ہیں ان کے بغیر ملک کی ترقی خوشحالی ممکن نہیں، 21 اکتوبر کو میاں نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں گے، ڈیرہ حاجی نواز کھوتھیاں جالپ سے قافلے لاہور روانہ ہوں گے۔
امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26 مسلم لیگی رہنما چوہدری تیمور نواز جٹ نے پنڈدادنخان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف معمار پاکستان ہیں جن کے دور میں ملک نے تاریخی ترقی کی۔
بیرسٹر تیمور نواز جٹ نے کہا کہ حلقہ پی پی 26 کا سب سے بڑا استقبالیہ جلوس ڈیڑہ حاجی نواز کھوتھیاں جالپ سے صبح 10 بجے براستہ موٹر وے لاہور روانہ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف وزیر اعظم بن کر ملک کی تقدیر بدل دیں گے، ملک میں معاشی انقلاب نواز شریف کے بغیر ممکن نہیں۔