پنجاب بھر میں صحت کے تمام پروگرامز میں ضلع جہلم نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

جہلم: نومبر 2023 میں پنجاب بھر میں صحت کے تمام پروگرامز میں ضلع جہلم نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی، ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے اپنی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے آئندہ بھی اپنی کارکردگی کو برقرار رکھنے کا عہد کیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے سیکرٹری صحت اور وزیر صحت کی سربراہی میں چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ضلع جہلم نے نومبر 2023 میں پنجاب بھر میں صحت کے تمام پروگرامز میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

یہ محکمہ صحت جہلم کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر میاں مظہر حیات ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کی سربراہی میں ضلع جہلم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے اپنی تمام ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ آئندہ بھی اپنی کارکردگی کو برقرار رکھیں تاکہ پنجاب بھر میں ضلع جہلم کی نمایا ں پوزیشن برقرار رہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button