سوہاوہ: ڈومیلی میں دادا نے غیرت کے نام پر 15 سالہ پوتی اور نومولود بچے کو قتل کر دیا

سوہاوہ: ڈومیلی کے نواحی میں غیرت کے نام پر دادا نے فائرنگ کر کے 15 سالہ پوتی اور نومولود بچے کو قتل کر دیا، 15 سالہ لڑکی کا والد اور دادا گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے تھانہ ڈومیلی کے علاقہ کھرالہ میں محمد بوٹا نامی شخص نے اپنی بیوی سمیت 3 افراد کے ساتھ مل کر فائرنگ کر کے اپنی 15 سالہ پوتی (ہ) اور نوزائیدہ بچے کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا۔

ملزمان نے قتل کو چھپانے کے لئے لڑکی کو طبعی موت کا جھانسہ دے کر دفنانے لگے تھے کہ محلے دار کی اطلاع پر ڈومیلی پولیس نے بروقت کارروائی کر کے لڑکی اور بچے کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا.

ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی چوہدری افضل اور ٹیم نے لڑکی کے والد محمد زبیر اور دادا محمد بوٹا کو گرفتار کر کے مقتولہ کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button