جہلم میں موسم سرما کی تعطیلات کے دوران سکول مکمل بند، امتحانات لینے اور سٹاف کو بلانے پر پابندی

جہلم: چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن محترمہ کوثر سلیم نے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو موسم سرما کے حوالے سے باقاعدہ تحریری احکامات جاری کردیئے۔

سی ای او ایجوکیشن کے مطابق موسم سرما کی چھٹیاں 18دسمبر 2023ء سے 1جنوری 2024تک رہیں گی، سکول 2جنوری 2024کو دربارہ تعلیمی سرگرمیوں کے لیے کھلیں گے۔موسم سرما کی تعطیلات کے دوران سکول مکمل بند ہوں گے۔

سی ای او ایجوکیشن کے مطابق دوران تعطیلات امتحانات لینے پر پابندی ہوگی،سکولوں میں ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کو بلانے پر بھی پابندی ہو گی۔ اس حوالے سے ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائیاں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button