حکومت پنجاب نے شہریوں کی شکایات درج کروانے کیلئے کنزیومر ایپ متعارف کروا دی

دینہ: حکومت پنجاب کی جانب سے صارفین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کنزیومر پروٹیکشن موبائل ایپ متعارف کروائی گئی ہے۔

اب کوئی بھی صارف مہنگے داموں اشیاء کی فروخت ، زائد المیعاد ، اشیاء کی خریداری پر رسید نہ دینے والے دکاندار ، جعلی و مضر صحت اشیاء کی فروخت کرنے والے دکانداروں، تاجروں اور دیگر کاروباری افراد کے خلاف گھر بیٹھے ہی اپنی شکایات کا اندراج کرواسکیں گے۔

اس کے علاوہ ضلعی سطح پر قائم کنزیومر پروٹیکشن کو نسل کو غیر معیاری، مضر صحت ، غلط اور گمراہ کن اشتہار بازی کے ذریعے مصنوعات کی فروخت بارے درخواست بھی دی جا سکیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button