لکڑی کو بھی مہنگائی کی آگ لگ گئی، شہریوں کی قوت خریدسے باہر

سوہاوہ: موسم سرد ہوتے ہی شہریوں کی قوت خریدسے لکڑیاں بھی باہر ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں فی کلولکڑی 6روپےکلوتک مہنگی ہوگئی، لکڑی 22 روپےکلوسے بڑھ کر 28 روپےکلوتک پہنچ گئی۔ لکڑی فی من 250روپےمہنگی ہوگئی، فی من لکڑی 850روپےسے بڑھ کر1100روپےتک پہنچ گئی۔

قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے ٹال مالک کا کہنا ہے کہ لکڑی کے تاجروں نے مصنوعی قلت پیداکرناشروع کردی ہے، لکڑیوں کےتاجروں نے من مانےنرخ کردیئے ہیں ، گھریلو اور پکوان سینٹرکے استعمال کے لیئے کیکرکی لکڑی استعمال کی جاتی ہے، مختلف علاقوں سے لکڑی یہاں آتی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button