سوہاوہ: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں تعمیراتی و آرائشی کام اختتامی مراحل میں ہے، کام کے دوران مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی روکاوٹ نہیں آنی چاہئے جبکہ جاری کام کو اعلی معیار اور برق رفتاری سے مکمل کرنا ضروری ہے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ ڈی سی جہلم نے ہسپتال میں جاری کام کے معیار کوذاتی طورپر چیک کرتے ہوئے جلد تکمیل کی ہدایت کی جبکہ ہسپتال میں لیبارٹری، ادویات سٹاک، عملہ کی حاضری سمیت دیگر امور پر بھی بریفنگ لی۔
انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ فضائل مدثر کوہدایت کی کہ وہ تمام کام کی نگرانی کریں اور مریضوں کیلئے بہترین سہولیات کو ہر صورت ممکن بنایا جائے۔