للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ تاخیر کا شکار، سماجی رفاعی شخصیات کا پننوال میں علامتی احتجاج

پنڈدادنخان: پننوال و گرد و نواح کے شرکاء کا للِہ جہلم روڈ کی تعمیر میں تاخیر، مسلسل فنڈز کی عدم فراہمی کے خلاف 15 دسمبر کے احتجاج کی حمایت کا اعلان اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے احتجاج میں بھر پور شرکت کی۔

15 دسمبر کو پننوال و گرد و نواح کے لوگ فیکٹری موڑ للِہ جہلم روڈ پر احتجاجی دھرنا دیں گے جو مرکزی دھرنے سے لنک ہو گا، اس روڈ کو اکھیڑ کر چھوڑ دینے سے علاقہ مکین گرد و غبار کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ اس سڑک کے فنڈز روکنا یا رکوانا اس تحصیل و ضلع کی عوام کے ساتھ مزید ایک ظلم ہے، ہم پہلے ہی پتھر کے دور میں رہ رہے ہیں، ہم نے پہلے بھی کئی مرتبہ توجہ دلانے کی کوشش کی ہے اور یہ یقین دلوانے کی کوشش کی ہے کہ ہم انسان ہیں ہمیں انسان سمجھا جائے ہم اس ملک کے باعزت ذمہ دار وفادار پر امن محب وطن شہری ہیں، ہمیں ابھی تک اپنے بنیادی حقوق نہیں مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، تحصیل پنڈدادنخان کے قصبہ پننوال کی بات کریں تو نہ ہمارے پاس پینے کا صاف پانی نہ گیس نہ کوئی کالج نہ کوئی گراؤنڈ ہے، نہ کوئی ہسپتال ہے، نہ ہی کوئی پارک سوائے ایک یونین کونسل کے، شاید کوئی سرکاری دفتر پننوال نہیں ہے، ہمارے پاس نہ کوئی سڑک ہے نہ کسی محلے کی گلیاں یا نالیاں، ہمارے گھروں میں اگر مریض ہو جائے تو یہاں کوئی ہسپتال نہیں اور جو دور ہسپتال ہیں ان تک مریض کو لے جانے کے لیے سڑک ہی نہیں ہمارے حال پر رحم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button