امریکا؛ گھر سے مسلم خاتون اور ان کی 3 بیٹیوں کی گولیاں لگی لاشیں برآمد

واشنگٹن: امریکی ریاست الینوائے کے ٹنلے پارک میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ اور 3 بیٹیوں کو قتل کردیا۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹنلے پارک میں ایک شخص نے پولیس کو فون پر اطلاع دی کہ ان کے پڑوس میں فائرنگ کی آواز سنی گئی ہے اور گھر میں چار لاشیں بھی پڑی ہیں۔

پولیس حکام نے جائے وقوعہ سے ایک پستول اور 4 لاشیں برآمد کیں۔ لاشوں کی شناخت 53 سالہ مجیدہ قاسم، 26 سالہ جڑواں بہنیں حلیمہ اور زاہیہ اور 24 سالہ ہنان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ایک شخص کی گرفتاری کا بھی دعویٰ کیا ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور یہ بھی نہیں معلوم کہ آیا گرفتار وہی شخص ہے جس نے فون پر واقعے کی اطلاع دی تھی۔

ایک پڑوسی نے میڈیا کو بتایا کہ بدنصیب خاندان 7 افراد پر مشتمل تھا جس میں میاں بیوی، 3 بیٹیاں اور 2 نابالغ بیٹے شامل ہیں۔

پولیس نے ابھی یہ نہیں بتایا کہ قتل کے وقت باپ اور دیگر دو بچے کہاں تھے اور نہ یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ مقتولین کا تعلق کس ملک سے تھا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button