آئیسکو نے ضلع جہلم میں بجلی کی عارضی بندش کا 2 روزہ شیڈول جاری کر دیا

جہلم: اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) جہلم سرکل نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سےضلع جہلم میں اتوار اور بدھ کو 2 روزہ عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ای آئیسکو سرکل جہلم کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 28جنوری بروز اتوار اور 31جنوری بروز بدھ کو صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

پریس ریلیز کے مطابق ضروری مرمت وتنصیب کے سلسلہ میں ایف ٹی ایم،چپ بورڈ،گل افشاں کالونی، جادہ،مشین محلہ، کچہری،سول لائن ،چک دولت ،کالا بیس،ثناء اللہ شہید، سنگھوئی،گھرمالہ، جکر،پی ٹی سی ،نتھوالہ،زبیر شہید،اجمل شہید،اکرم شہید فیڈرز اور گردونواح میں بجلی بند رہے گی۔

ضروری مرمت وتنصیب کے سلسلہ میں پکھوال ،انڈسٹریل ایریا،صفدر شہید ،سی ایم ایچ سی او ڈی کالا،لنگر پور، بوہڑیاں،عباس پورہ،سٹی ہاؤسنگ جبکہ (بڑاگواہ گریڈ اسٹیشن) سے سوہاوہ ،بنگیال پھڈیال ،حسنوٹ،نیو چیکیام اور نیو ڈومیلی فیڈرز اور گردونواح میں بجلی بند رہے گی۔

ایس ای آئیسکو سرکل جہلم نے کہا کہ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے تکلیف پر معزرت خواہ ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button