سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں کار اور موٹرسائیکل میں تصادم، ایک شخص شدید زخمی

سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں کار اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار شخص شدید زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کے گاؤں بڑاگواہ تلیکہ کے مقام پر تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار 60 سالہ عبدالرشید ولد اللہ دتہ سکنہ بڑاگواہ شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شدید زخمی شخص کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button