پنڈدادنخان: چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار، مال مسروقہ برآمد

پنڈدادنخان: ایس ایچ او للِہ رانا عبدالطیف اور ٹیم کی اہم کارروائی، ای پولیس پوسٹ کے ذریعے چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کر کے مسروقہ رقم برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق للِہ پولیس نے چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد آصف کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم فیصل شہزاد شہری کے گزشتہ 2 سال سے چوری کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔

پولیس نے گرفتار مجرم سے مسروقہ 170000 روپے بھی برآمد کر لیے،اشتہاری مجرم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں انکے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ڈی پی او جہلم نے للِہ پولیس کو شاباش دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button