دینہ میں پولیس نے اسلحہ کی کھیپ پکڑ کر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، کلاشنکوف اور دیگر ہتھیار برآمد کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او دینہ محمد عمران اور ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ کی سمگلنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سمیت دو ملزمان گرفتار کر لئے،ملزمان میں راحت اور نورین شامل ہیں۔
ملزمان راحت اور نورین سے M-16 A4 معہ ٹیلی سکوپ ،M4-223 بور شارٹ بٹ، 12بور سنگل بیرل ،2عددکلاشنکوف، رائفل 44بور اور بڑی مقدار میں راونڈز برآمد کر لئے گئے۔
ملزمان گاڑی کے خفیہ خانوں میں اسلحہ چھپا کر مختلف شہروں میں سمگل کرتے تھے،ملزمان کی گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی ہے۔
دوسری بڑی کارروائی میں تھانہ دینہ کے علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران ملزم محمد یوسف کو گرفتار کر لیا گیا،ملزم سے رائفل 222بور اور پسٹل 30بور معہ راونڈز برآمد کر لئے گئے۔
دینہ پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے اور سمگل کرنے والے ملزمان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او دینہ اور ٹیم کو شاباش اور انعام دینے کا اعلان کیا۔