کھیوڑہ میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی نکالی گئی

کھیوڑہ: حسنین مثالی سکول کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی، کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی اور انڈیا کے خلاف شگاف نعروں سے فضا گونج اٹھی، شہر کے کسی بھی سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات نے ریلی میںشرکت نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی نکالی گئی، ریلی میں شہر سے کسی بھی سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات نے شرکت نہیں کی۔ ریلی حسنین مثالی سکول کے زیر انتظام نکالی گئی، ریلی کا آغاز حسنین مثالی سکول سے کیا گیا اور اختتام شمامہ چوک پر کیا گیا۔

ریلی کے آخر میں حسنین مثالی کے ڈائریکٹر محمد اصغر کی قیادت کی گئی، ریلی میں سکول کے طلبا اور ملک محمد افضل اعوان امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی26نے بھی شرکت کی۔

ریلی میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے محمد اصغر اور ملک محمد افضل اعوان امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی26نے خطاب کیا، کشمیر کے حق میں اور انڈیا کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی گئی۔

ریلی کے آخر میں کشمیری بھائیوں اور ملکی سلامتی امن محبت بھائی چارے کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button