سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں موٹرسائیکل کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر، خاتون جاں بحق

سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں موٹرسائیکل کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر، خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کے نواحی گاؤں ڈھوک صوبہ کے قریب خطرناک موڑ راجہ مارکیٹ کے سامنےتیز رفتار موٹرسائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرایا جس کے نتیجے میں چنڈر کے رہائشی ملک عرفان کی اہلیہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔

حادثہ میں سابق کونسلر ملک خالد رجوال کا بیٹاشدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

خاتون کے جاں بحق ہونے کی خبراہل خانہ کوملی تو کہرام مچ گیا، اچانک ہرآنکھ اشکبار ہوگئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button