قتل یا حادثہ؛ دینہ میں 50 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش برآمد

دینہ: قتل یا حادثہ، دینہ کے نواحی علاقہ سے 50سالہ نامعلوم خاتون کی لاش برآمد، خاتون کی ملنے والی لاش کے سر پر گہرا زخم تھا ، اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ دینہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز دینہ کے نواحی علاقہ تین پورہ ٹیمپراڈیم کے قریب جنگل سے 50سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے، لوگوں نے لاش کو دیکھ کر پولیس تھانہ دینہ کو اطلاع دی۔

ایس ایچ او تھانہ دینہ محمد احسان شاہ اپنی باری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

خاتون کے سر پر گہری چوٹ تھی جس کا کچھ پتہ نہ چل سکا کہ یہ حادثہ ہے یا قتل ہے، پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا اور رپورٹ درج کر کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button