ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے اہم خبر

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے اہم خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یکم جنوری سے ڈرائیونگ لائسنس، لرنر پرمٹ اور انٹرنیشنل لائسنس کی فیسوں میں اضافہ کردیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس جہلم کے حکام کا کہنا ہے کہ یکم جنوری سے نئے لائسنس کی فیس 5 ہزار جبکہ لرنر پرمٹ کی فیس 1 ہزار روپے کردی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت اور آسانی کے لئے چھٹی کے روز بھی تمام لائسنس دفاتر کھلے ہیں، شہری نزدیکی لائسنس دفاتر سے لائسنس سروسز حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں 8 خدمت مراکز 24 گھںٹے کام کررہے ہیں، آن لائن سروسز فراہم کرنے سے 90 فیصد رش میں کمی ہوئی ہے۔

ٹریفک پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن میں کوئی نرمی نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button