جہلم: مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات کیلئے امیدواروں سے درخواستوں کی وصولی شروع کر دی۔
مسلم لیگ (ن) نے قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے ایک فارم جاری کیا ہے ٹکٹ کے خواہشمند 10 نومبر تک فارم بمعہ فیس جمع کرواسکے ہیں ۔ قومی اسمبلی کی جنرل اور مخصوص نشست کے لئے 2 لاکھ روپے ، صوبائی اسمبلی کی جنرل اور مخصوص نشست کی ٹکٹ کے خواہشمندافراد کو ایک لاکھ روپے فیس جمع کروانی ہوگی۔
مخصوص نشست کیلئے نامزد امید واروں کو دولاکھ روپے اضافی بھی جمع کرانا ہوں گے ، درخواست بمعہ بینک ڈرافٹ مسلم لیگ (ن ) لاہور سیکرٹریٹ بذریعہ کورئیر یا خود جمع کرانا ہوگی، پارٹی ٹکٹ کی فیس کیلئے کراس چیک قابل قبول نہیں ہوگا، ٹکٹ فارم میں اقرارنامہ بھی شامل کیا گیا ہے جس کے مطابق در خواست گزار کونو از شریف اور شہباز شریف کی قیادت پر عمل اعتماد کا اظہار کرنالازمی ہے۔
پارٹی ٹکٹ ملنے یا نہ ملنے کی صورت میں پارٹی ڈسپلن کی پابندی کرنا لازم ہوگی، فارم میں آئین کے آرٹیکل 62اور 63 کے معیارات پر بھی امیدوار کو پورا اترنا لازمی قرار دیا گیا ہے ،در خواست گز ار قانون کی کسی نا اہلیت کی زد میں نہ آتا ہو، فارم میں بحالی جمہوریت کیلئے امیدوار کی خدمات کی تفصیل کا اندراج بھی لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ سابق انتخابی کارکردگی، حلقہ، پوزیشن اور پارٹی کی بھی تفصیلات لازمی درج کرنا ہوں گی۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس کل 4 نومبر بروز ہفتہ ہوگا۔ پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پارٹی صدر سابق وزیراعظم شہباز شریف و دیگر مرکزی قائدین شریک ہوں گے، جنرل کونسل کا اجلاس فلسطینیوں کیسا تھ یکجہتی کے طور پر منعقد کیا جارہا ہے، مسلم لیگ ن نے پارٹی الیکشن سیل اور پارلیمانی بورڈز بھی تشکیل دے دیئے ہیں۔