عام انتخابات کے انعقاد کا عمل تیزی سے مکمل کیاجارہا ہے، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جہلم

جہلم: سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ جنرل الیکشن کے انعقاد کا عمل تیزی سے مکمل کیاجارہا ہے، امیداورں کے کاغذات کی سکروٹنی کے بعد باقاعدہ الیکشن مہم شروع ہو جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے جنرل الیکشن کی تیاریوں کے جائزہ اجلاس میں کہا کہ انتظامیہ الیکشن کے انعقادکے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دے کر بروقت تمام انتظامات مکمل کر رہی ہے۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی فہرستوں، ووٹوں کی تصدیق، الیکشن سٹاف کی تعیناتی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس پر ڈپٹی کمشنر نے مختلف امور کو مزید بہتر بنانے پر ہدایات جاری کیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button