جہلم شہر میں بڑھتی ہوئی تجاوزات نے ایم سی کی نااہلی کا پول کھول دیا

جہلم شہر میں بڑھتی ہوئی تجاوزات نے ایم سی کی نا اہلی کا پول کھول دیا، چوک چوراہوں اور اہم سڑکوں پر سبزی فروش، ریڑھی بان اورلوڈر رکشہ مافیا بے لگام، شہریوں کو گزرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں تجاوزات کی بھرمار انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کے ذمہ دار ان کی عدم دلچسپی اور لا پرواہی کی وجہ سے اولڈ جی ٹی روڈ، ریلوے روڈ ، شاندار چوک ، تحصیل روڈ، ریلوے روڈ، سول لائن روڈ، قبرستان چوک ، محمدی چوک ، روہتاس روڈ چوک، جادہ چوک سمیت شہر کی اہم سڑکوں پر تجاوازت کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت اور خریداری کے لئے آنے والے افراد کا گزرنا محال جبکہ دکانداروں نے کئی کئی فٹ سڑک پر اسٹالز لگائے ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے خواتین، بچوں اور بزرگوں کو پیدل چلنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شہریوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور چیف سیکرٹری پنجاب،کمشنر راولپنڈی، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں تجاوزات کو ختم کروانے کے لئے کردار ادا کریں اورتجاوزات مافیا کی سر پرستی کرنے والے میونسپل کمیٹی کے شعبہ انسدادِ تجاوزات کے ملازمین و ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائیاں کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ شہر کی سڑکیں، بازار، چوک چوراہے کشادہ ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button